پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ علاقہ کبھی پیپلزپارٹی کا گڑھ ہوتا تھا، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے مخالفین پھر میچ فکس کرکے کھیلنا چاہتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے مخالفین آج تک اس ملک کے مسائل کا حل نہیں پیش کر سکے، ہمارے مخالفین چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی میچ فکس نہیں کیا، بلاول کے لاہور سے الیکشن کے اعلان کے بعد مخالف کانپ رہے ہیں۔
ہمارے مخالفین بلاول بھٹو کے منشور سے خوفزدہ ہیں، جو پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھ رہے تھے انہیں پتہ چل گیا کہ بلاول اپنے شہید نانا، شہید ماں کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں صاحب آپ سے توقع نہیں تھی کہ آپ میچ فکس کر کے کھیلیں گے، چوتھی بار وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے ریاستی طاقت کے سہارے کھڑے ہیں، ہم ریاستی طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے جیتیں گے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved