اوچ شریف: پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاء کو کھلی چھٹی دے دی
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کو آشیرباد اوچ شریف شہر میں ملاوٹ مافیا بلگام ،مضر صحت مرچ ،مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری ،شہری بیمار پڑنے لگے ،شہریوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف اور دیہی علاقوں میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ کھلے مرچ مصالحوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے شہری پیٹ اور معدے کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ،تمام تر حالات وواقعات سے آگاہ ہونے کے باوجود ضلعی فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہاہے ،
دکانوں میں موجود کھلے برتنوں میں پسی ہوئی سرخ مرچیں ،ہلدی اور مصالحہ جات کھلے عام فروخت کیے جارہے ہیں جس پر گاڑیوں کے گزرنے سے اڑنے والی دھول مٹی وزہریلی گردوغبار پڑتی رہتی ہے ،بااثر دکاندار ضلعی افوڈ اتھارٹی کے افسران واہلکاروں کی سرپرستی کی وجہ سے بلا خوف وخطر انسانی زندگیوں کو موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں ،
بعض مقامات پر مذکورہ اشیاءفروخت کرنے والے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ اپنی کارخانوں پر مصالحہ جات پیش کر کھلے عام فروخت کررہے ہیں ،شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کھلے مصالحے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے