سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ پولنگ سٹاف کی تربیت 28جنوری تک مکمل کرلی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر پولنگ اسکیم کے مطابق پولنگ سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کریں گے اور ٹرانسپورٹیشن پلان کے مطابق گاڑیوں کی فراہمی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے ٹینڈرنگ پراسس مکمل کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹیشن پلان کو فول پروف بنایا جائے تمام وہیکلز اور ڈرائیور کی ہینڈ بک بنائی جائے اور مطلوبہ ٹرانسپورٹ کی بروقت دستیابی کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں تاکہ پولنگ ڈے پر پولنگ سٹاف اور سامان کی ترسیل میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولنگ سامان کی وصولی اور حفاظت کیلئے الیکشن کمشنر کی ہدایت کو فالو کیا جائے گا۔

Shares: