حیدرآباد: پی ٹی آئی امیدوار انور جتوئی شرجیل انعام میمن کے حق میں دستبردار ہو گئے جبکہ این اے 218 پر پی ٹی آئی کے امیدوار محرم خان بھی پیپلز پارٹی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہو گئے، پی ایس 61 پر انور جتوئی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن کے امیدوار تھے، انور جتوئی اور محرم خان پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر محرم خان نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی دباو نہیں، خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں، جبکہ انور جتوئی نے کہا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، اور پیپلز پارٹی امیدوار شرجیل انعام میمن کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں، شرجیل انعام میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کا پیپلز پارٹی میں خیرمقدم کیا ، اور کہا کہ بھائیوں کی طرح مل کر عوامی فلاح و بہبود کا کام کریں گے، شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ گلدستہ ہے جس میں ہر طرح کےپھول موجود ہیں،








