میرپورخاص: پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ,شعیب سڈل

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اقلیتی حقوق کے متعلق تشکیل کردہ ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل نے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کے ہمراہ کمشنر کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اقلیتی نوجوانوں کا سی ایس ایس کا امتحان علیحدہ سے ہوا ہے جس سے اقلیتی نوجوان انتظامی محکموں میں تعینات ہو رہے ہیں

انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کو ہدایت کی کہ اقلیتی علاقوں میں مالکانہ حقوق پینے کے پانی ڈرینج بجلی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپورخاص عبدالناصر کو ہدایت کی کہ شمشان گھاٹ اور ہندوؤں کے بچوں کے قبرستان کی صفائی کرائی جائے اور تجاوزات ختم کرائی جائیں

یو سی سیکریٹریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ مینارٹی میرج رجسٹریشن کے لئے آنے والے لوگوں کو بلاجواز پریشان نہ کریں چیئرمین نے ڈی آئی جی پولیس میرپوخاص رینج تنویر عالم اوڈھو کو ہدایت کی کہ اقلیتیوں کے پولیس کیسز کو ترجیح بنیادوں پر دیکھا جائے اقلیتوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اقلیتوں کے مسائل حل کرانے کا یقین دلایا اجلاس میں سوشل ورکر محمد بخش کپری میرپورخاص اور سانگھڑ کی اقلیتی تنظیموں کے نمائندوں رادھا بھیل جیرام داس سرون کمار بھیل خالد پرویز بھٹی اور دیگر نےاقلیتی لوگوں کے درپیش مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کاسٹ کے لوگوں کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں مسائل درپیش ہیں شیڈیول کاسٹ میرج رجسٹریشن میں یو سی سیکریٹریوں کی جانب سے پریشان کیا جاتا ہے

شمشان گھاٹ اور ہندوؤں کے بچوں کی قبرستان میں گندگی ہے اور لوگ قبضے کر رہے ہیں اقلیتی کالونیاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے آئے روز بااثر لوگ اقلیتی لوگوں کو بے دخل کرتے رہتے ہیں مینارٹی کمیٹیوں میں اقلیت کو نمائندگی دی جائے مردم شماری میں شیڈیول کاسٹ کو درست تعداد ظاہر کی جائے اقلیت کے پانچ فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کرایا جائے

ضلعی سطح پر مینارٹی ڈیسک قائم کی جائے اور ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ اقلیتی مسائل کے حل کے لیے ماہوار کھلی کچہری منعقد کی جائے مینارٹی دفتر قائم کیا جائے

اس موقع پر چیئرمین نے لوگوں سے درخواستیں وصول کرکے موقع پر احکامات جاری کئے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن اے ڈی سی ون سانگھڑسلیم جتوئی اے ڈی سی ٹو میرپورخاص پریم چند اے ڈی سی ون میرپورخاص غلام دستگیر شیخ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

Leave a reply