کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان )ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ
پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن خادو بھیو گینگ کے خلاف جاری، دوران آپریشن ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو درانی مہر میں جاری آپریشن کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی۔

تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے ہیں، اپریشن کے دوران ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان و قفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

پولیس نے ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن چکا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہوچکے ہیں ۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپریشن میں بکتر بند گاڑیاں،جدید مشینری سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق اپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کی خوشخبری بہت جلد عوام کو ملے گی، آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

Shares: