قصور
قبرستان جانوروں کی چراہگاہ بنا لی گئی،جانوروں نے قبروں کا برا حال کر دیا،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے سینٹر میں واقع قبرستان خواجہ صاحب کوٹ غلام محمد میں لوگوں نے جانور چرانا معمول بنا لیا ہے جس سے قبرستان جانوروں کی چراہگاہ بن کر رہ گیا ہے

صبح ہونے سے شام تک بےشمار جانور قبرستان میں چرتے ہیں اور قبروں پہ چڑھ کر قبروں کی بیحرمتی کرنے کیساتھ قبروں کی ساخت بھی خراب کر دیتے ہیں جس پہ اہلیان علاقہ نے کئی بار جانوروں کے مالکان کو سمجھایا بھی ہے تاہم کوئی اثر نا ہوا ہے
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: