ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب
باغی ٹی وی رپورٹ
ضلع خیبر کے معروف دینی درسگاہ الجامعۃ اسلامیہ الفاروقیہ میں سالانہ دستاربندی کے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، فارغ التحصیل 434 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔تقریب میں سینکڑوں طلباء علماء اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نےملک کےامن و استحکام کے لئےزار قطار رو کر دعائیں مانگی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمرود شاکس میں قائم معروف دینی درسگاہ سے 434 طلباء فارغ التحصیل ہوگئے۔ جس میں 337 طلباء درس نظامی اورر 97 طلباء نے قرآن پاک کی حفظ مکمل کرلیا۔ دستار بندی کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء؛ علماء کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر کے شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید نے طلباء کے دستار باندی اور فراغت کے اسناد تقسیم کئے۔تقریب کے مہمانان گرامی نے دینی درسگاہ کی علمی وروحانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ درسگاہ سے ہمیشہ امن وآشتی کا پیغام ملا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں الجامعة اسلامیہ الفاروقیہ دینی عصری اور روحانی علوم کا ایک امتیازی حیثیت ہے۔ دستار بندی سے قبل ملک وقوم کی حفاظت اور سلامتی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

آخر میں علمی و روحانی پیشوا حافظ فضل االک صاحب نے ملک وقوم کے حفاظت اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ دعائیہ تقریب میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ تمام شرکاء زار وقطار رو کر ملک کی بقاء کے لئے اجتماعی کیں۔کہ مسائل کے بھنور میں پھنسے پاکستان کو خیر وعافیت سے امن وترقی کے ساحل پر لنگر انداز کریں۔

Leave a reply