عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق ختم کر دیا

توشہ خانہ کیس میں 10واں وکیل تبدیل کیا جارہا ہے، کیس کو التوا میں ڈالنے کے لیے بار بار وکیل تبدیل کیے جارہے ہیں,نیب وکیل
0
134
bushra imran

اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیلی کی درخواست دی۔

باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق ختم کر دیا جبکہ عدالت کل عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرے گی سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیلی کی درخواست دی۔

وکیل چوہدری اظہر عباس نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروایا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی مخالفت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے سارے آزاد امیدوار میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

نیب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں 10واں وکیل تبدیل کیا جارہا ہے، کیس کو التوا میں ڈالنے کے لیے بار بار وکیل تبدیل کیے جارہے ہیں، وکلاصفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، 5 سے 6 مرتبہ گواہ عدالت آچکے ہیں مگر جرح نہیں کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا صفائی کی جانب سے صرف 5 گواہوں پر جرح کی گئی۔

ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں،سراج الحق

وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے توشہ خانہ کیس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کروا دیے، توشہ خانہ کیس میں نیب نے 20 گواہوں میں سے 4 گواہوں کو ترک کر دیا، میں والد کا الیکشن چھوڑ کر جرح کے لیے آیا تھا، جرح کا حق ختم کرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

Leave a reply