اسلام آباد: بجلی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی : بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، درخواست پر کل سماعت ہو گی،سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے،منظوری کی صورت میں صارفین پر 50 ارب تک کا بوجھ پڑے گا، درخواست میں بتایاگیا کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
دوسری جانب یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہےموقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتاہے۔
نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
رپور ٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔