سابق این پی اے غلام مرتضیٰ ستی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں غلام مرتضی نے اپنے رفقا کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
غلام مرتضیٰ ستی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ صدر آصف علی زردای کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر رہنماؤں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ، روالپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائیز دےگی ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے جیالوں کی پی پی پی کے شانہ بشانہ جدوجہد کو لازوال تاریخ ہے، روالپنڈی اور اسلام آباد کے سیاسی کارکنان جمہوری روایتوں کے آمین رہے ہیں۔ پی پی پی میں شمولیت کرنے والوں میں غلام یونس ستی، عابد مجید، مصطفی لطیف ستی اور ثاقب ستی شامل ہیں۔


صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نئئیر حسن بخاری اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردارمحمد یعقوب اس موقع پر موجود تھے۔

Shares: