لنڈی کوتل : پولیو کے ورکرز کو بحال نہ کیاگیا تو پولیو مہم سمیت دیگر امور کا بائیکاٹ کریں گے۔ کونسلرز

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) پولیو کے ورکرز کو بحال نہ کیاگیا تو پولیو سمیت دیگر امور سے بائیکاٹ کرینگے . یہ بات وی سی 17 کے چیئر مین حاجی شیر افریدی، این سی 1 کے چیئر مین حاجی خان، این سی 2 کے چیئر مین یاد وزیر شینواری اور این سی 3 کے چیئر مین نوید خان نے لنڈیکوتل_پریس_کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی.

انہوں نے کہا کہ پولیو کے ان ورکروں نے پچھلے دس سالوں میں پولیو سمیت 11 خطرناک بیماریوں کے خلاف جنگ لڑی ہے. جس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ2018 کے بعد پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن سائیڈ پر ضلع خیبر کے 151 افراد کو برخاست کرکے اچھا فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ ایک جانب یہ لوگ بے روزگار ہو جائیں گے تو دوسری طرف اس بات کا خطرہ بھی خارج ازامکان نہیں ہے کہ نئے تعینات افراد کی باعث پولیو کا وائرس ایک بار پھر سر اٹھائے گا.

بچوں اور بچیوں کی معذوری کا سلسلہ ایک بار سے شروع ہوجائے گا جو پورے علاقے کے لیے خطرے کی بات ہے. تحصیل کونسل کے ممبران نے صوبائی پولیو ایمرجنسی اپریشن سنٹرسمیت پیپل ، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او، ڈی سی خیبر، کور کمانڈر پشاور، اور گورنر خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم اور صوبہ بلوچستان کے طرز پر کامنیٹ سٹاف کو اپنی جگہ پر بحال کرے

اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے اور فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو سیاسی جماعتوں علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرنے کا اعلان کرینگے

Leave a reply