8 فروری کو ہم بلٹ سے نہیں بیلیٹ سے بدلہ لیں گے،علی محمد خان

0
130

پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، 8 فروری کوعوام نکلیں اور جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے، میں نے پہلے بھی الیکشن لڑے ہیں اس سے پہلے اتنا جذبہ نہیں دیکھا، ہم بلٹ سے نہیں بیلیٹ سے بدلہ لیں گے اور حکومت میں آئیں گے، ہم نے پر امن راستے کا انتخاب کیا ہے ۔علی محمد خان نے ووٹرز کو پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام 8 فروری کو اس کا جواب دیں گے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے وزیراعظم تھے، کہیں کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی میں تحریک انصاف کے جلسے پر دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 کارکنوں کے جاں بحق ہوئے، یہ جو مرضی کر لیں ہماری جدوجہد نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پھر بھی الیکشن مہم چلارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کےساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا، 18گواہان کو ایک ہی دن میں پیش کیا گیا، ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہم سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ہمیں امید ہے یہ کیس ایک دن بھی اعلیٰ عدالت میں نہیں ٹک سکے گا۔
علی محمد خان نے کہا کہ جماعت ختم نہیں ہوئی، ہم نے حلف نامہ جمع کروایا ہے، ہم جلد انٹراپارٹی انتخابات کی طرف جا رہے ہیں اور ہمارا نشان ہمیں واپس مل جائے گا۔ اگر کوئی ممبر پارٹی سے جائے گا تو وہ الیکشن کمیشن کو جمع حلف نامے کیخلاف جائے گا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ ہمارا بھی ملک ہے اور آئین ہمیں الیکشن لڑنے کا حق دیتا ہے، الیکشن سے پہلے ہم سے بلے کا نشان چھین کر مضحکہ خیر نشانات دئیے گئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جو بھی جماعت حکومت میں ہے اس کا رابطہ مقتدر حلقوں کے ساتھ ہونا چاہیے، کسی ڈیل کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے رابطہ ہونا چاہیے، ملک کی بڑی جماعت کا بھی مقتدر حلقوں سے رابطہ ہونا چاہیے۔

Leave a reply