اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال پر تجاوزات کی لپیٹ میں حادثات معمول بن گئے، ضلعی انتظامیہ مسافروں پر شفقت کرے غوث الاعظم چوک واگذر کرائے شہری

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے معروف چوک غوث الاعظم میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کا جینا حرام کر دیا ہے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔ شہر کی معروف پل عباسیہ لنک کینال پر ٹریفک جام رہنے سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ جل کر ضائع ہوتا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے

شہریوں محمد ظفر محمود الحسن محمد دین حاجی احمد ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اوچ شریف شہر کے معروف چوک غوث الاعظم سمیت الشمس چوک ریڑھی بانوں سمیت تجاوزات مافیا کے لپیٹ میں ہیں الشمس چوک تا غوث الاعظم چوک سٹرک کناروں سمیت پل عباسیہ لنک کینال غوث الاعظم چوک پر سریا بجری٫ ریڑھی چھاپے والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوا ہے ۔

فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ کیا ہوا اور سڑک پر لوہااور بجری ڈالی ہوئی ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں ریڑھی والوں نے بھی ٹھیلے سجائے ہوئے ہیں، سارا سارا دن ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

سریا بجری سیمنٹ کے دکانداروں کی تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہے غوث الاعظم چوک پر ریڑھی بانوں سمیت کھوکھا شاپ والوں نے نہر کناروں سمیت پل عباسیہ لنک کینال کو اتنی بے دردی سے یرغمال بنایا ہوا ہے عباسیہ پل سمیت سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہر تجاوزات کی بھر مار کی بنیادی وجہ بلدیہ کے راشی اہلکار ہیں جو ان لوگوں سے بھتہ وصول کرتا ہے ۔ یہ راشی لوگ چند ٹکوں کے عوض عام شہری زندگی کا سکون برباد کر رہے ہیں۔

جب ان پر کسی طرف سے پریشر بڑتا ہے تو وہ ہائی کمان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایک فرضی آپریشن کرتے ہیں جن دکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں سے وہ بھتہ لیتے ہیں ۔ان کو پہلے ہی باخبر کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اس دن پل عباسیہ سمیت روڈ سے غائب ہو جاتے ہیں

شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی تجاوزات کو روکنے کا ایک ہی واحد حل ہے یہاں مہینوں ہفتوں کے بعد نہیں بلکہ دو چار دنوں کے بعد ریگولر آپریشن ہونا چاہیے اور بالخصوص ٹی ایم اے کے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہئے جو چند ٹکوں کے عوض تجاوزات کی بھرمار کا سبب بنتے ہیں۔

اسی طرح برا حال ہے اوچ شریف شہر میں ہر جگہ ہر طرف قبضہ گرپ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔مجال ہے ذمہ دار محکمہ ان لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لے ۔ہم ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے پر زور اپیل کرتے ہیں اوچ شریف میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں

Shares: