کوئٹہ: قلات کے علاقے منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : لیویز حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کو گھیرے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا،تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق
قبل ازیں ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔