ڈیرہ غازیخان :آرپی او آفس میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان )آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد، جملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کی شرکت ۔ عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی اقدمات اور تمام ترانتظامات و تیاریوں کا جائزہ۔

4072 پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی پر 12391 مرد اور 3591 خواتین اہلکاران سمیت کل 15982 افسران و اہلکاران تعینات،2307 سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔ فورس کی ٹرانسپورٹیشن ،انتخابی مٹیریل کی بروقت و بحفاظت ترسیل اور انتخابی عمل کے بعد متعلقہ آر او آفس میں پہنچانے کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل مکمل۔

ریجن بھر میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروے کارلانے کے احکامات جاری۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں جملہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات ،حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، الیکشن مٹیریل کی پولنگ اسٹیشن پر بحفاظت و بروقت ترسیل، فورس کی ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سکیورٹی اقدامات اور تمام ترانتظامات و تیاریوں کو مکمل طور پر حتمی شکل دے دی گئی ۔

ڈی جی خان ڈویژن میں 4072پولنگ سٹیشن تجویز کئے گئے جن میں سے 539 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور854حساس پولنگ سٹیشنز قرار دیا گیا ہے ۔پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی پر 12391 مرد اور 3591 خواتین اہلکاران سمیت کل 15982 افسران و اہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں۔

پرامن انتخابات کو یقین بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے ہمراہ پاک آرمی،رینجرز سمیت دیگر قانون نافد کرنےوالے ادارے فرائض سرانجام دیں گے ۔

پولنگ اسٹیشنز کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے2307 سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کردیئے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے تمام اضلاع میں فول پروف سکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی ڈیوٹی کی تعیناتی، فورس کی ٹرانسپورٹیشن، انتخابی مٹیریل کی بروقت و بحفاظت ترسیل اور انتخابی عمل کے بعد متعلقہ آر او آفس میں پہنچانے کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل عمل میں لائی گئی ہے ۔

انتہائی حساس پولنگ سٹیشن کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل نگرانی اور ریکارڈ نگ کی جائے گی ۔

انتخابات کےعمل کےدوران الیکشن کمشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائےگااور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ووٹرز کے لیے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کا استعمال اور بیلٹ پیپر زکی سکیورٹی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ۔آر پی او کا مزید کہنا تھاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہمارا فرض ہے ۔

ضلعی سربراہان فیلڈ میں موجو د رہ کر تمام پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کاجائزہ لے کر سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں اوراحساس علاقہ جات میں فلیگ مارچ کا انعقاد کریں ۔

Leave a reply