لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے صلح کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف شکایتیں واپس لے لیں۔
باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے نوٹس پر دونوں پارٹیوں کے وکلاء ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 160 عمرمقبول کے روبرو پیش ہوئے وکیل عطا تارڑ ناصر چوہان نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے شکایت کنندہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے دفتر میں معاملات طے کئے اور الیکشن کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، دونوں پارٹیوں نے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونے کی شرط پر شکایات واپس لیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریدو فرخت کا الزام عائد کیا تھا پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پرالیکشن آفس پر دھاوا بولنے اور کارکنوں کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا قومی اسمبلی کےحلقہ این اے127 لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ مدمقابل ہیں۔