ضلع خیبر میں ایک قومی اور 3صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
لنڈی کوتل،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شینواری)ضلع خیبر میں ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
ضلع خیبر میں تحریک انصاف کے چاروں امیدواروں نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کر دیا ہے ،
حلقہ این اے 27 پر محمد اقبال نے 85 ہزار 514 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے شاہ جی گل آفریدی 18 ہزار 832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 خیبر میں عبدالغنی آفریدی نے 15 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مد مقابل جماعت اسلامی کے خان ولی نے 7 ہزار 903 ووٹ حاصل کی ہے ،
حلقہ پی کے 70 خیبر 2 میں محمد سہیل آفریدی نے 31 ہزار 649 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے الحاج بلاول آفریدی نے 7 ہزار 401 ووٹ حاصل کئے ہیں ،
اسی طرح پی کے 69 خیبر 3 میں علامہ عدنان قادری نے 25 ہزار 596 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے الحاج شفیق شیر آفریدی نے10 ہزار 95 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،
جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا ، ریلی نکالی اور امیدواروں کو مبارکباد دی ہے