ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس کا مریڑی/ لادی گینگ کے ڈاکوؤں سے مقابلہ،دوران مقابلہ ایلیٹ فورس کا جوان محمد شہریار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید،
ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین کی قیادت میں پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 04 گھنٹے تک جاری مقابلے میں سرغنہ عرفان مریڑی اور کاشف رند ساتھیوں سمیت ہلاک۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں میں عرفانی مریڑی، کاشی رند، ظفری ممدانی ،سجی برگا
سمیت نا معلوم کارندے شامل ہیں
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار شہریار کو خراج عقیدت۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین ہسپتال میں شہید کے ورثا سے ملے۔
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا کہنا ہے کہ شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ایلیٹ فورس کے اہلکار شہریار نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا
آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی ڈی پی او احمد محی الدین کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان علاقہ تھانہ کوٹمبارک میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو۔#DGKhan #Police #baaghitv pic.twitter.com/Pldl5qM0kA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 10, 2024
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی