ڈیرہ غازی خان:شہید کنسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے شہید کنسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان, کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی شہید کے نماز جنازہ میں شرکت ۔برگیڈئیر زاہد مرتضیٰ، ڈی پی او احمد محی الدین، ڈپٹی کمشنر شاہد زمان سمیت رینجرز و سی ٹی ڈی کے افسران کی نماز جنازہ میں شرکت۔

شہید کے لواحقین، پولیس افسران و اہلکاران، میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور دیگر افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید کے ورثاء سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔

جنازہ میں شریک افسران کا شہید کی جرات اور بہادری پر شہید کو خراج تحسین۔

آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ شہید کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی جان نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،شہید کی فیملی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی مکمل کفالت کریں گے۔

کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والا شہید اہلکار شہریار محکمہ پولیس کا فخر اور قوم کا ہیرو ہے۔

ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔شہید کانسٹیبل شہریار نے سوگواران میں بیوی اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔

Leave a reply