ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں ڈاکؤؤں سے پولیس مقابلہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والی ٹیم سے بذریعہ ویڈیو کال خصوصی گفتگو کی۔ جوانمردی سے ڈاکؤؤں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو شاباش دی اور نقد انعام پانچ لاکھ روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈیرہ غازی خان علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرنے والی سپیشل آپریشنل یونٹ کی ٹیم سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بذریعہ ویڈیو کال خصوصی گفتگو کی ۔ جوانوں سے آپریشن سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اورجوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

آئی جی پنجاب نے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے اہلکار شہریارکی جرات و بہادری پر خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

شہید کی فیملی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گےاور شہید کےخاندان کی مکمل کفالت کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے آپریشن کی بہترین کمانڈ کرنے پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی ایس او یو ٹیم کے لیئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا

Shares: