پاکستان میں انتشار پھیلانا ملک کے دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے اور کرے، ہمیں ہر حال میں جمہوریت کی حفاظت کرنی ہے، اداروں کو محفوظ و مستعد رکھنا ہے۔ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر تمام ادارے قوم، فوج، پولیس، پیرا ملٹری فورسز، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران ملک بھر چند ایک معمولی سی انتظامی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں۔ کہیں کہیں انتخابی نتائج میں تھوڑی سی تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہر انتخابات میں ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض عناصر آگ بھڑکا کر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں اور یہ لوگ ’را‘ کے ایجنٹ ہیں، کچھ سادہ لوح افراد بھی ان کے جھانسے میں آجائیں گے، اگر ان کے کسی فعل سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وہ اس میں برابر کے ذمے دار ہوں گے۔جان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں جمہوریت، جمہوری اداروں اور ملک کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں دشمن کے ارادے خاک میں ملانے ہیں۔بعض عناصر چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی معمولی سی الجھن کو بہانہ بناکر آگے بھڑکائی جائے۔ ایسے لوگ بھارتی خفیہ ادارے کے ایجنٹ ہیں۔
Shares: