ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا ردعمل

پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں حکومت بنانے میں سپورٹ کرنا خوش آئند ہے
0
125
maryamzeb orangzeb

لاہور: مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں حکومت بنانے میں سپورٹ کرنا خوش آئند ہے،پیپلزپارٹی اس معاملے پر ہمیں باضابطہ طور پر بتائے گی،بلاول بھٹو نے ابھی پریس کانفرنس کی ہے ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری صاحب اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا، امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے- انشاللہ

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے،بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا دو روزہ اجلاس آج ختم ہوا، ہمیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے،پیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا میں تو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنہیں ہوں۔

جماعت اسلامی کی کے پی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہو گئی

حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Leave a reply