پاکستان مسلم لیگ ن  کی  19 آزاد امیدواروں سے بات چل رہی ہے، پی ایم ایل این کے  سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ بلاول کے بیان پر شہباز شریف شکریہ ادا کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی نے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آئندہ پانچ سال پاکستان کیلئے چیلنگ ہوں گے، لیکن ماضی میں بھی ن لیگ نے ملک کو مشکلات سے نکالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیں سپورٹ کرے گی تو ہمیں بھی سپورٹ کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی جس کو صدارت کیلئے نامزد کرے گی ہم سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کےدوران بہت مشکلات پیش آئیں گی، تاہم، امید ہے پانچ سال تک پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف جائے گی تو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا نام جلد سامنے آجائے گا، مریم نواز بھی وزارت اعلی کی امیدوار ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری 19 آزاد امیدواروں سے بات چل رہی ہے۔
Shares:








