میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خانپورمہر میں دیہاتی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار, مزاحمت پر زخمی، بدامنی کے خلاف احتجاج
خانپورمہر کے قریب گاؤں سعید آباد اور سومر موری روڈ ک پر مسلح افراد کی جانب سے دیہاتی حاجی ملک سے موٹر سائیکل اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر محنت کش کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
زخمی دیہاتی کو اس کے ورثاء نے خانپورمہر کے سرکاری ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا ہے .
گاؤں والوں نے بدامنی اور واقعہ کے خلاف خانپور مہر تحصیل ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کی قیادت بشیر احمد کر رہے تھےان کے علاوہ صدر، سجاد، موج علی، صحبت، علن مہر اور دیگر شامل تھے۔ پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی،
دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ بدامنی عروج پر ہے، چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔
متاثرہ دیہاتی نے آئی جی سندھ سے بدامنی پر قابو پا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے








