گھوٹکی:ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ

آزاد امیدوار جام مہتاب حسین ڈھر اورپیپلزپارٹی کے امیدوار سردار شھریار شر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ علاقے میں خوف و ہراس

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ،پی ایس 18 اوباڑو کی پولنگ اسٹیشن نمبر 161 علی مراد کلہوڑو اور پولنگ سٹیشن نمبر 162 چاکر خان کولاچی پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

آزاد امیدوار جام مہتاب حسین ڈھر اورپیپلزپارٹی کے امیدوار سردار شھریار شر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،

پرزائیڈنگ آفیسرکے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کاعمل ک روک دیا گیاہے ،صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 پر آج صبح سویرے 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا تھا،

دونوں پولنگ اسٹیشنز پر قریباً 3:00 بجے تک ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 1050+ 800 تک پہنچ چکا تھا،پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک آرمی کے نوجوان ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے .

Leave a reply