اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی کردی۔

باغی ٹی وی: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ، قیمتوں میں اضافے کی تجویز کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین سب پر بوجھ بڑھے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ، سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہو گا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد …

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ /منتقلی کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی درآمدات اور ان کی افغانستان منتقلی کی ممانعت ہے تاہم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مذکورہ اسپئیر پارٹس اور ٹائروں اقوام متحدہ کے استعمال میں ہوں گے اور انہیں کاروباری استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی اور دوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی، ملزم عرفان قادر پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران …

کابینہ کمیٹی توانائی کے 6 فروری کے اجلاس کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری اور 14 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ

Shares: