ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے احاطہ میں زہریلےدھوئیں کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا
ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی جس کے باعث ہر طرف دھوئیں کا راج ڈرائیونگ ٹیسٹ پر آئے ہوئے لوگوں اور رہائشی آبادی کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا
دھوئیں نے آس پاس کی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ایک طرف تو حکومت پنجاب نے آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن دوسری جانب ننکانہ صاحب کی انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات کو دھوئیں کی شکل میں ہوا میں اڑا رہی ہے شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے