اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے سینٹر کمرہ نمبر 107 میں قائم کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ خط کے ساتھ آزاد امیدوار بیان حلفی جمع کرا سکتے ہیں، آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں،،قومی اسمبلی کے ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا ہے اور نومنتخب ایم این ایز کو پیر کے روز تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیا ر کرنی ہوگی۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی
ارکان صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ اتوار کو جاری کیا گیا ہے اس لیے ارکان صوبائی اسمبلی کو منگل تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف 9 گھنٹوں کا وقت ہے-