اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی حیثیت تبدیل کردی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا-
باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم نے آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا اسٹیٹس دے دیا،آئی بی کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات فوری نافذ کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی بی فواد اسداللہ کی خصوصی کاوش سے حیثیت تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی، نگران وزیراعظم کی منظوری کےبعد انٹیلی جنس بیورو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا اور یہ فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کیلئے کیا گیا، نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کردیے جس کے بعد ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار
دوسری جانب نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔