لبنان: لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے پاس خفیہ سرنگوں کا نیٹ ورک موجود ہے جو غزہ میں حماس کے مقابلے میں زیادہ جدید ہیں۔

باغی ٹی وی : یہ انکشاف فرانسیسی اخبار "لبریشن” نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے،اخبار کے مطابق لبنانی ملیشیا کے پاس ایسی سرنگیں ہیں جو سینکڑوں کلومیٹر لمبی ہیں اور ان کی شاخیں ہیں جو اسرائیل اور شاید اس سے آگے شام تک پہنچتی ہیں۔

اخبار نے اسرائیلی محققین اور ویب سائٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک نے بیروت، بقاع اور جنوبی لبنان کو جوڑنے والے مقامی زیر زمین نیٹ ورکس سے منسلک درجنوں آپریشن سینٹرز کے ساتھ ایک دفاعی منصوبہ بنایا ہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مسلسل کشیدگی اور خطرات کے تحت، تل ابیب میں شمالی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کی موجودگی کے بارے میں خوف پیدا ہو گیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی اسرائیل کے ساحل پر واقع شہر نہاریا کے ایک ہسپتال تک پہنچتی ہیں۔

نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

رپورٹ کے مطابق مہینوں پہلے، نہاریا میں میڈیکل سنٹر کی انتظامیہ کی طرف سے ڈرلنگ کے شور کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات کے بعد، اسرائیلی فوج نے لبنان سے مذکورہ ہسپتال کی طرف جانے والی سرنگ کے وجود کے خدشے کو مسترد کرنے کے لیے زمینی ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیلی اخبار اسرائیلی ہیوم نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے جانچ کے لیے 40 سے زائد مقامات پر کھدائی کی لیکن سرنگ کی موجودگی کا پتہ لگانے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کا یہ خدشہ ختم ہوگیا،،اخبار کے مطابق ہسپتال کے علاقے میں کام شروع ہونے کے بعد حفاظت کی خاطر کھدائی کا کام ترک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جغرافیائی طور پر نہاریہ میں موجود گیلیلی اسپتال اسرائیل کی شمالی سرحد پر ہے جو کہ لبنان کے ساتھ لگتی ہے، مشتبہ سرنگوں کے معاملے کی ابتدائی اطلاعات گذشتہ سال دسمبر میں سامنے آئی تھیں۔

اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت

یروشلم پوسٹ نے بھی حزب اللہ کی سرنگ کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ حزب اللہ کو سرنگیں کھودنےکا وسیع تجربہ ہے اور اب جب یہ پتہ چلا ہے کہ حماس کی سرنگیں اس سے کہیں زیادہ بڑی اور وسیع ہیں جو پہلے سوچا گیا تھا تو کیا یہ ممکن نہیں کہ حزب اللہ کی سرنگوں کا خطرہ اس سے کہیں زیادہ ہو جو پہلے سوچا گیا تھا-

قابل ذکر بات یہ ہےکہ جنوبی لبنان کا خطہ غزہ جیسا نہیں ہے،کیونکہ یہ پتھریلی پہاڑیوں اور وادیوں پر مشتمل ہے اور اسی لیے اسرائیلی اندازے اس خیال کو قبول نہیں کرتے کہ حزب اللہ اسرائیل میں 10 کلومیٹر گہرائی تک سرنگیں کھودنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

Shares: