مزید دیکھیں

مقبول

خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز تاریخ رقم کر رہی.تحریر: جان محمد رمضان

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک...

ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک یونیورسٹی میں عالمی پائی دن پر سیمینار

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا...

صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات روانہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

مریم نواز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کی ملاقات

لاہور: نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جاتی امرا میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی جس میں دونوں اعلی افسران نے صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی، مریم نواز سے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی ملاقات کی۔

تمام سیکرٹریز نے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، مریم نواز نے صوبائی سیکرٹریز کو عوامی و فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انتخابات میں دھاندلی کا الزام:پی ٹی آئی پشاور کی انتظامی افسران کے خلاف …

واضح رہے کہ نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جاتی امرا رائیونڈ میں سرکاری مصروفیات جاری ہیں، گزشتہ روز آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے، ترجمان ن لیگ کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا،موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پرغور کیا گیا،ملاقات میں رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے …

قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 20، پی پی کو 13 …