کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں تشدد کی سیاست کو قبول نہیں کریں گے-
باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین طلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران کارکنان کو ڈرایا ، دھمکایا گیا، الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے دو کارکن شہید ہوئے ، کراچی میں تشدد کی سیاست کو قبول نہیں کریں گے، جو کارکنوں پر حملے میں ملوث ہیں ان کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے، جو جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتی وہ احتجاج کر رہی ہیں ، اگر دھاندلی کا الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لائیں،الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں-
بلاول نے کہا کہ بتائیں تو سہی کون سی نشست پر دھاندلی ہُوئی ہے، کوئی سمجھتا ہے کراچی میں تُشدد کی سیاست کر سکتا ہے، یہ اُن کی بھول ہے، پیپلز پارٹی کو لیاری میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا، ڈسٹرک سینٹرز میں ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں دی گئیں،12سالہ عبدا لرحمان پیپلزپارٹی کاسپورٹرتھا،اس کوشہیدکیاگیا، الیکشن کےدوران تشدد،فائرنگ کےواقعات کی تحقیقات ہوں گی-
ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک
چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جےآئی ٹی تحقیقات کرےگی اورملزمان کوسزائیں دی جائیں گی، مذہبی،لسانی،فرقہ ورانہ دہشت گردی کوشہراورصوبےمیں برداشت نہیں کریں گے، الزامات لگانےاورسیاسی ڈرامےکرنےوالےہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، یہ ہماری سیاست نہیں کہ کسی جماعت کاجھنڈااتاریں، جوجماعتیں دھاندلی کےبغیرجیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کررہی ہیں،2002سےلےکرآج تک انہوں نےکوئی الیکشن نہیں جیتا،سانگھر اور لاڑکانہ میں بھی افسوس ناک واقعات ہوئے،قانونی طریقے سے شہدا کو انصاف دلائیں گے۔
پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں
بلاول نے کہا کہ کیا لاڑکانہ میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں میں ایک لاکھ کی لیڈ سے الیکشن جیتا ہوں،بانی پی ٹی آئی نے ہی فیصلہ کیا ہو گا کہ شہباز شریف کا مقابلہ نہیں کریں گے،شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے تو پی ٹی آئی کا بھی شکریہ ادا کریں گے،پی ٹی آئی نے کوشش نہیں کی کہ وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کا راستہ روکیں اور پیپلز پارٹی سے بات کریں،جو جماعت ہمارے پاس ووٹ مانگنے آئی ہم اُسے ووٹ دے رہے ہیں-