جہاں امن ہوگا ترقی بھی وہاں ہوگی۔ محمد بخش مہر

0
83
m bux meher

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پیپلزپارٹی کے محمدبخش مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور چیئرمین کا نظریہ ہے جو ڈیلیور کرے گا اس کو ہی موقع ملے گا، مرادعلی شاہ کو یہ تیسری مرتبہ موقع ملا یہ اس کے حقدار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے محمدبخش مہر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، جہاں امن ہوگا ترقی بھی وہاں ہوگی۔
محمدبخش مہر نے کہا کہ مرادعلی شاہ میں لیڈرشپ کوالٹی ہے، ہم یہ جانتے ہیں بڑا کام کرنا ہے، اللہ تعالیٰ جس کو یہ ذمہ داری دیتا ہے اس کومضبوط کندھے بھی دیتا ہے، ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے وہ ہمیں ڈیلیور کی وجہ سے ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی کے حوالے سے درخواست ہے وہاں امن وامان کی صورتحال خراب ہے جس کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

Leave a reply