لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )لنڈی کوتل پریس کلب میں خوگہ خیل بسی خیل کے مشران حاجی سعد اللہ، نورمحمد عرف مامدی، کونسلر خلیل الرحمٰن، نواب شاہ اور نعمت اللہ ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی طورخم تپہ بسی خیل کی پوری رقم ہماری اجازت کے بغیر اے سی لنڈی کوتل اور اسٹینو ٹو اے سی نے ہمارے مخالف فریق کرامت شینواری کے حوالے کیا جس کے خلاف ہم نے عدالت میں اور اے سی پر توہین عدالت کی الگ کیس جمرود میں دائر کیا ہے جو آنے والے 4 مارچ میں اگلی پیشی ہے

انہوں نے کہا کہ اے سی لنڈی کوتل نے پرانے ایف سی آر کی یاد تازہ کی ہے کیونکہ عدالت کے آرڈر نہیں مانتے وہ اپنی من مانی کرتے ہیں کیونکہ ان کے نمائندہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مخالف فریق کو چیک نہیں دینگے اور اگر دیتے بھی ہیں تو سب کو اعتماد میں لینگے

لیکن افسوس کہ آج انہوں نے نہ ہمارے ساتھ ملاقات تک نہیں کی دو بار ہم گئے اور ملاقات کئے بغیر واپس آگئے انہوں نے کہا کہ ہم تپہ بسی خیل کے دو فریق ہیں اور ہمارے پاس 1976 لسٹ کے مطابق 632 افراد ہیں یعنی خوگہ خیل بسی خیل میں اکثریت ہمارے پاس ہیں پہلے بھی اس حوالے سے میڈیا پر اس کے ثبوت موجود ہیں

آخر میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اے سی لنڈی کوتل اور نوید عالم شلمانی کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ہمارے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کر چکے ہیں

اگر خدانخواستہ اور کوئی نقصان یا خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمہ داری ان دونوں پر عائد ہوگی اور ساتھ ہی عدلیہ سے ان کی غیر قانونی کرتوتوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

Shares: