سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 فروری کو ملک میں دھاندلی کی تاریخ رقم ہوئی، اور وہ ایسی دھاندلی ہے کہ وہ رکنے کو ہی نہیں آرہی، ابھی تک دھاندلی ہوئے ہی چلے جا رہی ہے، کہ جو سیٹیں غلطی سے دے دی ہیں وہ بھی چھیننے کا سلسہ جاری ہے
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا پیغام دینے آئی ہوں،عمران خان نے کہا کہ نو فروری کو جو تاریخ رقم ہوئی، دنیا کی تاریخ میں اس طرح کی دھاندلی کا آغاز نہیں ہو گا، یہ ایسی دھاندلی ہے جو نہیں رک رہی، ابھی تک دھاندلی ہو رہی ہے، جو سیٹیں دی گئیں وہ چھینی جا رہی ہیں، دوبارہ گنتی کے وقت سیٹیں چھینی جا رہی ہیں، دس بارہ سیٹیں اب وہ چھین لیں گے، ووٹ عوام کا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دو سال سے لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے، سزائیں دی جا رہیں ، گھر توڑے جا رہے، خواتین کو گرفتار کیا جا رہا، خواتین جیلوں میں ہیں،ضمانتوں پر ہیں، یہ پاکستان میں جو ظلم کیا گیا لوگوں نے اسکو سمجھ لیا، اس پر ووٹ دیا، یہ ووٹ امیدواروں کا نہیں عوام کا فیصلہ تھا، اب عوام کا مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے،
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو چوری کا ووٹ لے کر اسمبلی پہنچے وہ پریشان ہیں،یہ ایسا ووٹ ہے کہ اسکے بوجھ تلے وہ خوش بھی نہیں لگ رہی، عمران خان نے چندی گڑھ میں بی جے پی کے لیے آر اوز نے دھاندلی کی مثال دی اور کہا کہ وہاں ایسی ہی دھاندلی کی گئی، پھر کیا ہوا،سپریم کورٹ نے اسی دن فیصلہ کر کے دھاندلی کو کینسل کروایا،عمران خان سپریم کورٹ سے ہی امید رکھتے ہیں کہ لوگوں کا مینڈیٹ واپس ملے گا، قانونی طور پر اب تمام کارروائی سپریم کورٹ میں ہوگی عوام سارا مینڈیٹ عدالت کے ذریعے واپس لیں گے، ووٹ عوام کا ہے جس نے حفاظت کرنا تھی نہیں کی، ووٹ کی حفاظت نہیں کر سکتے تو سسٹم کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیے مینڈیٹ چوری کے معاملے پر ہم ہائی کورٹ جا چکے ہیں، انتخابات سے متعلق سارا ڈیٹا انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو سمجھ آ گئی ہے کہ کیسے دھاندلی ہوئی، تمام فارم 45 منظرِ عام پر آ چکے ہیں، ان کے مطابق نتائج جاری کرنا ہوں گے،پرسوں جمعرات کو ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہونی ہے،ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے جب تک ہمیں ووٹ واپس نہیں ملتا، ہم آخری حد تک جائیں گے، چوری کیا گیا ووٹ واپس لیں گے،جو مینڈیٹ چوری کیا گیا سارا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپلوڈ کر رہے ہیں، ساری دنیا دیکھے گی، پانچ سال کی بات نہیں یہ، جب ہائیکورٹ، سپریم کورٹ میں کیس جائے گا تو سب کو سمجھ آئے گا کہ کس طرح دھاندلی کی گئی،
جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی
عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان
جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان
جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان
شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ
پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے








