ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

اتحادیو ں نے مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدارتی انتخاب کے لیے تعاون کی درخواست کی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، جے یو آئی نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ جے یو آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔

الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی پاکستان کو مبارک باد

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئےماسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچنے والوں میں صادق سنجرانی، رانا تنویر، خالد مگسی، ایاز صادق، سعد رفیق، احسن اقبال اور علیم خان شامل تھے، پیپلز پارٹی کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جس میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور نوید قمر شریک تھے، اتحادی جماعتوں کے قائدین نے جے یو آئی کےکور کمیٹی سےمشاورتی اجلاس کیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے واقعات کی شکایات کیں اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی و پارلیمان کی بالادستی کے لیے مثبت کردار ادا کیا،جے یو آئی کے کارکنوں کی جمہوریت کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پارٹی کے قائدین و کارکن اب بھی جمہوریت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جبکہ اتحادیو ں نے مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدارتی انتخاب کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

28 فروری تاریخ کے آئینے میں

Comments are closed.