عبدالغفور حیدری، نزہت صادق سینیٹ سے مستعفیٰ

nuzhat

رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دو اہم شخصیات نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا

جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور ن لیگی رہنما نزہت صادق نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے، دونوں رہنما ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور آج قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے،سنیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

خیال رہے کہ آج نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد آج ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدرمملکت کے اعتراضات کا جواب دیدیا

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

Comments are closed.