کراچی کنگز کے 20میں سے 13 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا خرابی کا شکار ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر موجود کراچی کنگز کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لازمی کامیابی درکار، لیکن میچ کے لیے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوگیا۔
آج کراچی میں میچ ہونا ہے اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بیمار پڑ گئے ہیں، کچھ کو ہوٹل میں دوا دی گئی تو ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کروانا پڑ گیا،ہوٹل کا کھانا کھانے سے مبینہ طور پر کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ہوٹل میں ہی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے،ہوٹل میں تین کھلاڑیوں کو ڈرپ لگائی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس نے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے
آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں،پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے،کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے
ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی