قاضی احمد،باغی ٹی وی ( سائیں بخش سائل کی رپورٹ) سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے،سید زین شاہ
سندھ یونائیٹڈ پارٹی سندھ کے صدر سید زین شاہ نے اپنی رہائش مجید کیریو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے نفری فراہم کرتے اور چیف جسٹس ججز کی نگرانی میں الیکشن کراتے تو امید کم ہوتی کہ ایسے الیکشن ہوتے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔
اب سندھ اور بلوچستان میں عوام اٹھ کھڑی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے۔ ایسے انتخابات ہوئے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچانے والی پیپلز پارٹی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو روکنا ہو گا۔
سندھ میں جے ڈی اے رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے منتخب کونسلرز کو پی پی پی اور ایم کیو ایم میں شامل ہونے پر مجبور کردیا۔ ملک کو ہاتھوں ہاتھ مسائل میں گھسیٹا جا رہا ہے۔
سید زین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے نجی گفتگو میں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ہم سے زیادہ پیسے لے کر الیکشن جیتا ہے۔