ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں،شہباز شریف

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا وجود برداشت نہیں کیا جا رہا،
0
139

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ رکن خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی ثوبیہ شاہدکو ڈرانے، دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی ہے۔

اسلام آباد میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور ثوبیہ خان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ذمہ داری ہےکہ وہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں ثوبیہ خان کو ڈرانے، دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی ہے، پی ٹی آئی والے عزت، احترام اور تہذیب کےالفاظ سے ناواقف ہیں، ہم خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا (کے پی) کے صدر امیر مقام نےکے پی اسمبلی میں ن لیگ کی خاتون ممبر ثوبیہ شاہد کے ساتھ بدتمیزی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں ہماری خاتون رکن کے ساتھ جو ہوا قابل مذمت ہے، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تذلیل ہے، خاتون کے احترام کو پامال کرنےکے لیے چن چن کر غنڈے لائے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا وجود برداشت نہیں کیا جا رہا، اسمبلی میں بوتلیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، زیادہ لوگوں کےلانےکی تحقیقات اور ان پر مقدمات ہونے چاہئیں، واقعے پر شرقی تھانے میں درخواست دی ہے۔

Leave a reply