سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا گفتگو میں پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹ کے ممبرز کا اعلان کر دیا ہے۔کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ کی نشستوں پر کاغذات جمع کرانے آئے تھے، نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں، 2 امیدوار جتوانے کے لیے 108ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے 114 ارکان ہیں، پیپلز پارٹی آسانی سے دونوں نشستیں جیت لے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاسلم ابڑو اورسیف اللہ دھاریجو کوسینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ وقارمہدی اورعاجزدھامرہ کورنگ امیدوار ہونگے۔ ساتھ ہی مراد علی شاہ نے دونوں سینیٹرز کو مبارکباد دے دی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ایم کیو ایم کی لیڈرشپ اسلام آباد میں ہے، صوبے سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں، مکمل بااختیار اللہ کی ذات ہوتی ہے، مقامی حکومتوں کومؤثربنانےکیلئےترامیم کی ہیں، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کےنظام میں مزید بہتری کےلیےتیار ہیں، کراچی میں مرتضی وہاب میئر ہیں کام کررہے ہیں، وہ فعال طریقے سےکام کررہے ہیں، زید قانون میں ترامیم ہونگی تو صوبائی اسمبلی کرے گی، بہت احترام کےساتھ بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی۔شاید سندھ کےبلدیاتی نظام سےمتاثر ہوکر پنجاب کےلیےمعاہدہ کیا ہے،مزید بھتری کی ضرورت ہوگی تو ہم خود کرینگے، ایک اچھی ٹیم سامنے پیش کریں گےجو سندھ میں کام کرے گی، ہر حکومت ک کام امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے 10 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد پر کہا کہ بلاول بھٹو نے 10 پوائنٹ دئیے تھے ان نکات پر کام کریں گے۔








