یوٹیوبر اسد طور مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
![asad toor](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/02/asad-toor-jpg.webp)
اسلام آباد : مقامی عدالت نے یوٹیوبر اسد طور کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔
باغی ٹی وی : سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں ایف آئی اے نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر یوٹیوبر اسدطور کو ڈیوٹی جج عباس شاہ کی عدالت پیش کیا،دوران سماعت ایف آئی اے نے اسدطور کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ وکلائے صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
دوران سماعت اسدطور نے روسٹرم پرآکر کہاکہ میں موبائل نہیں دوں گا، اپنے ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں،میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود نہیں کھاناچاہتا۔
نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی
عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسدطور کامزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، سماعت کے بعد صحافی کی درخواست پر اسدطور نے اپنی بھوک ہڑتال بھی ختم کردی۔