میرپورماتھیلو:سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی

بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہا ہے،ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، متاثرین

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی،بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہا ہے،ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، متاثرین

تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو: سندھ حکومت کی جانب سے افتزدہ بارشوں کے متاثرین کی قسط جاری کردی گئی

سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے قسط سندھ بینک کے اشتراک سے دی جا رہی ہے ،متاثرین میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں بینک کے اطراف پر جمع ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے

متاثرین نے الزم لگایا ہے کہ کسی کو بینک کے اندر بغیر مبینہ رشوت دئے نہیں چھوڑ رہے من پسند افراد کو چھوڑا جا رہا ہے، گھر نہیں سب بارشوں میں تباہ ہوگیا اب یہاں پر بینک والے لوٹ رہے ہیں، حصہ مانگ رہے ہیں، ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، بینک کے باہر ایجنٹ مافیا کا بازار سر گرم،

متاثرین ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک عملے کے خلاف کارروائی کی جائے

Leave a reply