خیبر پختونخوا : وادی تیرا ہ کے تعلیمی ادارے بند ،بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی

0
85
rain

وادی تیراہ میں 25 سرکاری اسکولز کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیاگیا۔فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر ا سکول کھولے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختوںخوا بھر میں 5 روز ہونیوالی بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے 346 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 46 گھر بیٹھ گئے۔ اس حوالے سے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر مالی امداد کرتے ہوئے ان میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے چارسدہ، دیرلوئر، دیراپر، ملاکنڈ، مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply