سیالکوٹ :ریسکیو1122 اورگورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو1122 اورگورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے سیکرٹر ی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد اور سیفر کمیونٹی کے تحت گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط کیئے۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کالج کے فاطمہ جناح ہال میں کیا گیا۔

تقریب میں پرنسپل کالج مجاہد حسین بخاری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، وائس پرنسپل محمد منیر قادری، اردو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آصف سلہری، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ، کمیونٹی ونگ انچارج محمد وسیم کے علاوہ خواتین ریسکیو سکاؤٹس نے بھی شرکت کی۔

بعدازاں کالج پرنسپل مجاہد حسین بخاری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے باہمی یاداشت پر دستخط کیے۔ مزید براں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت ریسکیو 1122 کالج کے طلباء و طالبات کو زندگی بچانے کی تربیت فراہم کریں گے تا کہ وہ شہر سیالکوٹ کو محفو ظ بنانے میں ریسکیو کا ساتھ دیں۔

طلباء و طالبات کو Pak Life Saver Program, PLSP ، ریسکیو کیڈٹ کارپس اور CADRE کے کورسز پر ٹریننگ دی جائے گی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ طلباء بروقت امدادی کاروئیوں کا آغاز کر کے قیمتی جانوں کو بچا سکیں۔

پرنسپل مجاہدحسین بخاری نے کہا کہ نے کہا کہ ریسکیو1122قابل تحسین ادارہ ہے جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے، ہمیں ریسکیو1122پر فخر ہے۔

انہوں نے ریسکیو کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت ہر شہری کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Leave a reply