صدر منتخب ہوکر لنڈی کوتل تاجر برادری کی حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،یاد وزیر شینواری

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) انجمن تاجران لنڈی کوتل بازار صدارتی انتخابات کے امیدوار یادوزیر شینواری نے اپنے ساتھیوں نوید شینواری،حاجی شیر آفریدی اور عطاء اللہ آفریدی سمیت پریس کانفرنس میں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے تحصیل میں عوام کی بغیر کسی لالچ کے خدمت کی ہے اس جذبے کے تحت لنڈی کوتل بازار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

منتخب ہو کر بازار کے تمام دکانداران کے خدمت کرینگے اور جملہ مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ بازار میں پانی کامسئلہ ہے، جو دکانداران پیسوں پر خریدتے ہیں جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال سب کے سامنے ہیں بازار فنڈ جس طرح استعمال کیا گیا ہے چونکہ صفائی نصف ایمان ہے یہاں پر ناقص صورتحال کے حوالے سے ہم عدالت سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اور کابینہ کو میرٹ پر بنائیں گے اور بااختیار ہونگے

اس موقع پر نوید شینواری، حاجی شیر آفریدی اور عطاء اللہ آفریدی نے کہا کہ یادوزیر شینواری میں خدمت کا جذبہ ہے اور اخلاص اور ایمانداری سے تحصیل میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں اسی بنیاد پر ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں اور بازار کے دکانداروں سے بھی انہیں بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ نومنتخب ایم این اے اور ایم پی اے سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر غریب عوام کیلئے بازار آٹا کوٹہ بحال کرائنگے اور آئندہ بھی بازار کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے سے ملیں گے

آخر میں یادوزیر شینواری نے بازار کے دکانداروں سے اپیل کی کہ 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں ایک بار ہمیں موقع دیں اور باز پر مہر لگا کر اپنا قیمتی ہمیں دیدیں انشاءاللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے لنڈی کوتل بازار کے دکانداروں کو مایوس نہیں کرینگے.

Comments are closed.