ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ کا اضافی چارج سنبھالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللّٰہ طفیل کے خلاف ڈیرہ غازی خان کے فنکاروں کا احتجاج ۔

تفصیل کے مطابق 2مارچ کوڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خاں کی چار اور مظفر گڑھ کی ایک ٹوٹل 5 ٹیموں نے حصہ لیا فرسٹ پوزیشن پر آنے والی ٹیم جس کے ہدایت کار عرفان بزدار تھے کو نعیم اللّٰہ طفیل کے اسرار اورسیلم قیصر ڈائریکٹر ساہیوال کی خاص و خاص شفارش اور نعیم اللہ طفیل کی ذاتی ضد کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر رکھا گیا ۔

جبکہ مظفر گڑھ کی ٹیم نے آرٹس کونسل کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اگر شفارشی بنیادوں پر ہر سال مظفرگڑھ صائم پروڈکشن کو ہی فرسٹ پوزیشن سے نوازا جاتا رہا تو مستقبل میں کوئی نوجوان یا ٹیم حصہ نہیں لے گی

2 مارچ کے ہونے والے پہلا پنجاب تھیٹر مقابلہ میں اگر صاف شفاف انکوائری نہ کی گئی اور جب تک انکو پہلی پوزیشن واپس نہیں کی جاتی تو تب تک مقامی فنکار سراپا احتجاج رہیں گے

مقامی فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیتے ہوئے رزلٹ میں شفارش اور ردوبدل کرنے والوں اور نعیم اللّٰہ طفیل کا فی الفور تبادلہ کیا جائے اور مستقل طور پے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل تعینات کیا جائے.

Leave a reply