اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بھٹو کا عدالتی قتل تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہہ دیا ہے کہ بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔سید علی حسن گیلانی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ بات ثابت ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ادارہ اپنے مفادات کی خاطر کسی کو بھی سولی چڑھا دے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دلوائی سب کو پھانسی دی جانی چاہیئے۔انہوں کہا کہ صد افسوس کہ جب ہمارے ادارے انصاف نہ کریں تو پھر معاشرے کا اللہ حافظ ہے
انہوں نے تاریخی مثال دیتے ہوئے کہا چرچل کو لڑائی کے دوران جب اطلاع ملی کہ ان کو شکست ہو رہی ہے تو اس نے پوچھا تھا کہ کیا ہماری عدالتیں انصاف کررہی ہیں تو جواب ملا تھا کہ جی‘ انصاف کررہی ہیں تو چرچل نے ایک تاریخ جملہ بولا تھا کہ ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا اور وقت نے ثابت کیا تھا کہ ان کو کامیابی ملی تھی
یہاں پر جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اس طرح کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا ہے، سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ اب یہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو قائم رکھنے کیلئے ذاتی مفادات اور عناد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام اور ملک کا سوچیں تب ہی معاشرہ اور پاکستان ترقی کریگا