بلاول بھٹو کی جانب سے ایوان بالا و زیریں کے اراکین کے اعزاز میں سندھ ہاؤس میں عشائیہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے صدارتی مہم کے سلسلے میں ایوان بالا و زیریں کے اراکین کے اعزاز میں سندھ ہاؤس میں عشائیہ، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام پارلیمنٹرینز کی شرکت کی، صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، سابق صدر نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہم مل کر آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب کروائیں گے۔عشائیے میں ارکان اسمبلی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔عشائیے کا اہتمام سندھ ہاوس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے صدارتی مہم کے سلسلے میں ایوان بالا و زیریں کے اراکین کے اعزاز میں سندھ ہاؤس میں عشائیہ، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام پارلیمنٹرینز کی شرکت@AAliZardari@BBhuttoZardari… pic.twitter.com/aoaCuhPxhc
— PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2024